
اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے عید الاضحیٰ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ہر ایک کو عید کی خوشیاں اپنے اردگرد کے لوگوں کے ساتھ بانٹنے کی ترغیب دی، خاص طور پر ان لوگوں کے ساتھ جو مالی مجبوریوں کی وجہ سے عید منانے سے قاصر ہیں۔
اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن لوگوں کو متحد کرنے اور بھائی چارے اور رشتوں کو پروان چڑھانے کے ساتھ ساتھ ہم میں سے کم نصیبوں کی دیکھ بھال اور انہیں اپنی اجتماعی تقریب کا حصہ بنانے کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عید کے دن ہم اپنے فلسطینی اور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعاگو ہیں جو وحشیانہ غیر ملکی قبضے کا بہادری سے سامنا کر رہے ہیں لیکن اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔
پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے تمام پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ مقدس تقریب عظیم تر بھلائی کے لیے قربانی کے جذبے کو ابھارتی ہے۔
اس میں کہا گیا کہ اس مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کے لیے اپنے شہداء اور غازیوں کے مقروض ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔