ویرات کوہلی کا لاکٹ پہنے پاکستانی لڑکی وائرل
Image
نیویارک: (ویب ڈیسک) پاک بھارت میچ کے دوران ایک پراسرار پاکستانی لڑکی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جس نے انڈین بلے باز ویرات کوہلی کا لاکٹ پہن رکھا تھا۔
 
یاد رہے وہ پاکستانی کرکٹ مداح جس نے 2023 ء کے ایشیاء کپ میں بابر اعظم کے مقابلے ویرات کوہلی کو منتخب کرکے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔ وہ خاص طور پر کوہلی کی سنچری دیکھنے آئی تھیں، لیکن ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا جب کینڈی کے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ مسلسل بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔
 
 لیکن اب حیران کن بات یہ ہے کہ وہ اتوار کو پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے دوران دوبارہ نظر آئیں۔
 
 اس بار کوہلی کی اس دیوانی پرستار کو ویرات کوہلی کی تصویر اور ان کی جرسی نمبر 18 والا لاکٹ پہنے دیکھا گیا۔ 
 
اس پاکستانی کرکٹ مداح نے 2023 ء کے ایشیا ءکپ میں ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے زیادہ پسند کیا اور یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
 
 یہ مداح کوہلی کی سنچری دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر آئی تھی لیکن بارش کے باعث سری لنکا کے شہر کنڈی میں ہونے والا پاک بھارت میچ منسوخ کردیا گیا جس کے باعث ان کی خواہش ادھوری رہ گئی۔
 
 اس کی تصویر پھر سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے آنے لگے۔ 
 
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ کسی کی بیوی ہے جو ایسا سلوک کر رہی ہے‘۔ ایک اور نے لکھا، "وہ (کوہلی) دنیا پر راج کر رہے ہیں!" جب کہ ایک اور نے مذاق میں کہا، "کیمرہ مین، زوم!"
 
آخر یہ پراسرار لڑکی کون ہے؟
 
آئیے آپ کو اس پاکستانی کرکٹ مداح کے بارے میں بتاتے ہیں۔ 
 
ان کے انسٹاگرام پر 22 لاکھ سے زیادہ اور ٹک ٹاک پر 51 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ 
 
وہ ابوظہبی کے ایک مال میں کام کرتی ہے اور وہاں پر مصنوعات اور ڈسکاؤنٹ کی تشہیر کے لیے مختصر ویڈیوز بناتی ہے۔
 
 اصل نام فضا خان بتایا جاتا ہے۔ وہ نا صرف ایک TikTok اسٹار ہے بلکہ ایک فیشن ماڈل، بلاگر اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیت بھی ہے۔