مریم نواز کا مزدوروں کو 1224 فلیٹس مفت دینے کا اعلان
Image
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کے لئے ایک ہزار 224 فلیٹس مفت دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لیبر کے لئے 6 ارب روپے کی واجبات الادا ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار سے ورکرز کو ڈیتھ اور میرج ادا نہیں کی گئی تھی۔

 

لیبر ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے ہیلتھ فیسیلیٹی پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیا۔

 

 

 

مریم نواز کی ہدایت پر گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کے لئے دو ہوسٹل بنانے کی منظوری دی گئی، شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔

 

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے رواں بجٹ میں کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی ہے، پنجاب کے ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

 

مریم نواز نے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر اعتماد میں لے کے کم از کم اجرت نافذ کی جائے، ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر ہے، ڈومیسٹک ورکرز پر لیر لاز کا نفاذ نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ورک پلیس پر سیفٹی پروٹوکول اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سینیٹری سٹاف کے لئے نالوں اور مین ہول کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال یقینی بنائیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.94 ▲ 0.57
🇪🇺 Euro EUR → PKR 310.80 ▼ 0.37
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.22 ▲ 1.13
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.92 ▲ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.40 ▲ 0.15
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,712 ▼ 233
Gold 22K Per Tola 393,902 ▼ 213
Gold 21K Per Tola 375,998 ▼ 203
Gold 18K Per Tola 322,284 ▼ 174
Silver Per Tola 6,266 ▼ 4
Platinum Per oz (USD) 1,700 ▼ 4.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 393.64 ▲ 0.88
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں