صنم جاوید گوجرانولہ مقدمے میں ڈسچارج، رہا کرنے کا حکم
Image
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کو گوجرانولہ کے مقدمے سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کی اے ٹی سی گوجرانولہ میں جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

 

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے صنم جاوید خان سے تفتیش کرنے والے افسر سخت برہمی کا اظہار کر دیا۔

 

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ کی بدنیتی واضح دیکھائی دیتی ہے، یہ مقدمہ کیسے بنتا ہے عدالت کو اس بارے مطمن کریں۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پوچھا کہ کیا صنم جاوید کیخلاف کوئی اور مقدمہ درج ہے۔ جس پر ایس پی محمد شاہد نے کہا کہ صنم جاوید کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

 

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ صنم جاوید نے اے ٹی سی گوجرانولہ میں جسمانی ریمانڈ کو ہائیکورٹ چیلنج کیا۔