پی آئی اے کے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل
Image
کراچی: (سنو نیوز) پی آئی اے کا حج آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ کراچی تا جدہ آپریٹ ہونے والی پی آئی اے کی آخری پرواز کے ساتھ ہی حج آپریشن مکمل ہوا۔

 ترجمان پاکستان ایئر لائن (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کے لیے 171 پروازوں چلائیں، پروازوں کے ذریعے 35 ہزار 30 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوئے۔

 

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے ذریعے 19 ہزار 500 سرکاری اور 14 ہزار 900 پرائیوٹ اسکیم کے عازمین حج، 630 خدام الحجاج مدینہ منورہ اور جدہ روانہ ہوئے۔

 

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے شروع ہوا تھا جو 11 جون تک جاری رہا۔ قبل از حج پروازیں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور سے براہ راست روانہ ہوئیں۔

 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سکھر اور کوئٹہ سے عازمین حج نے براستہ کراچی، جدہ کا سفر کیا۔ 171 پروازوں میں سے 126 پروازیں وقت سے کچھ دیر پہلے ہی روانہ ہوئیں، قبل از حج آپریشن میں 45 پروازیں موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئیں۔

 

قبل از حج آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے متعلقہ ٹیموں کو شاباش دی۔ پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا جو 21 جولائی تک جاری رہے گا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں