تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

 

خیبرپختونخوا چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں تیز ہواؤں اور جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات اور میانوالی میں آندھی، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔

 

موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شام میں خضدار، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی، ژوب اور گردو نواح میں تیز ہواؤں، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 

صوبہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم رات میں بالائی وسطی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے علاوہ جیکب سکھر، گھوٹکی، کشمور اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.46 ▼ 0.29
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.83 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 ▲ 1,752
Gold 22K Per Tola 407,988 ▲ 1,606
Gold 21K Per Tola 389,443 ▲ 1,533
Gold 18K Per Tola 333,808 ▲ 1,314
Silver Per Tola 6,678 ▲ 61
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 22.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں