
کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند 7 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عید الضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔ چاند کی پیدائش 6 جون کی شب 5 بج کر 38 منٹ پر ہوگی جبکہ غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔
کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
دوسری جانب شدید گرمی کے بعد اسلام آباد میں ابر رحمت برس پڑا، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ آج شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لہہ میں 02، اسکردو میں 08، اسلام آباد میں 24، لاہور میں 29، کراچی میں 29، پشاور میں 24، کوئٹہ میں 18، گلگت میں 18، مظفر آباد میں 21، اسکردو میں 08 ، مری میں 17، فیصل آباد میں 30 اور ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں 32 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور چمن میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 34 اور گوادر میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔