بالوں کی تیزی سے نشوونما کیلئے کون سا تیل بہتر؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے
البتہ بعض تیل بالوں کو خشکی اور ٹوٹ پھوٹ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بالوں کی نشوونما سر کی جلد میں موجود جڑوں سے ہوتی ہے، جن پر موروثی عوامل، ہارمونز، متوازن غذا اور مجموعی صحت اثر انداز ہوتے ہیں۔ تیل لگانے سے بالوں کی جڑیں تیزی سے نہیں بڑھتیں، تاہم اس سے بالوں کی نمی برقرار رکھنے اور انہیں ٹوٹنے سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
بالوں کیلئے کون سے تیل مفید ہیں؟
ناریل کا تیل: تحقیق کے مطابق ناریل کا تیل بالوں سے پروٹین کے ضیاع کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، خصوصاً خشک اور خراب بالوں کے لیے یہ مفید سمجھا جاتا ہے اور بالوں کی ٹوٹ پھوٹ کم کرسکتا ہے۔
آرگن کا تیل: یہ تیل بالوں کی خشکی، الجھاؤ اور روکھے پن کو کم کرنے میں مددگار ہے، اس کے استعمال سے بال نرم اور چمک دار دکھائی دے سکتے ہیں۔
بادام کا تیل: بادام کا تیل بالوں میں نمی برقرار رکھنے اور انہیں کنگھی کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم بالوں کی نشوونما تیز کرنے کے حوالے سے اس کے سائنسی شواہد محدود ہیں۔
ماہرین کے مطابق بالوں کی بہتر صحت کے لیے صرف تیل پر انحصار کرنے کے بجائے متوازن غذا، مناسب دیکھ بھال اور بالوں کی خشکی و ٹوٹ پھوٹ سے بچاؤ پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
اگر بال غیر معمولی طور پر گر رہے ہوں تو اس کی اصل وجہ جاننے کے لیے ماہر جلد سے رجوع کرنا بہتر ہے۔