ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے ڈینگی کی صورتحال سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 73 نئے مریض داخل ہوئے، نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 35 مریض رپورٹ ہوئے، صوبہ بھر میں ڈینگی کے مجموعی داخل مریضوں کی تعداد 135 ہوگئی۔
ڈی جی ہیلتھ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21 نئے مریض سامنے آئے، حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 31 نئے مریض داخل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار ہوشیار! کھانسی کا یہ شربت ہرگز استعمال نہ کریں
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری اسپتالوں میں 79 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوئے، نجی اسپتالوں میں 55 مریض صحتیاب ہوئے، سندھ میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری و نجی لیبارٹریز میں 4 ہزار 562 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے ، لیبارٹری رپورٹس کے مطابق 819 افراد کے ٹیسٹ مثبت آ ئے، کراچی کی لیبارٹریوں میں سب سے زیادہ 522 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ حیدرآباد کی لیبارٹریز میں 297 کیسز مثبت آئے۔