ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی عوام کو وارننگ ، دوائیں جعلی قرار
Fake medicines
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) نے دو عام دستیاب دواؤں کو جعلی قرار دے دیا ہے اور صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ مصنوعات کو مارکیٹ سے فوری ضبط کریں۔

جعلی قرار دی گئی دوائیں:

  1. ایفاسٹن ٹیبلٹس (Dydrogesterone 10mg)
  2. پیرا کیئر سسپنشن ml60 (Paracetamol 120mg/5ml)

بدھ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان دونوں مصنوعات میں کوئی فعال دوا موجود نہیں جس کی وجہ سے ان کا استعمال صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

DRAP نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی جعلی ادویات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں کیونکہ یہ علاج کی ناکامی کا باعث بن سکتی ہیں ،بیماری کو مزید بڑھا سکتی ہیں اور جان لیوا پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہیں، خاص طور پر ان مریضوں کے لیے جو ان دواؤں پر بنیادی علاج کے لیے انحصار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیڑھیاں چڑھنے کی عادت صحت کیلئے کتنی مفید؟ جانیے

عوام کے لیے ہدایات:

  • ان دواؤں کا فوری استعمال بند کریں
  • اگر کوئی منفی اثرات محسوس ہوں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں
  • دوا خریدنے سے پہلے بیچ نمبر (Batch Number) لازمی چیک کریں
  • کسی مشکوک دوا کی فوری اطلاع متعلقہ صحت حکام کو دیں

DRAP نے ڈاکٹروں، فارمیسیز اور اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی سپلائی چین پر سخت نظر رکھیں اوران دواؤں سے متعلق کسی بھی معیار یا حفاظتی مسئلے کو فوری DRAP کو رپورٹ کریں