پکے ہوئے لیموں کا رنگ زرد جبکہ کچے لیموں کا رنگ سبز ہوتا ہے۔اسے کھایا جائے تو اس کا ذائقہ ترش محسوس ہوتا ہے۔لیموں میں سڑک ایسڈ موجود ہوتا ہے،اس کی کئی اقسام ہیں۔
لیموں ک سب سے اعلیٰ قسم کاغذی لیموں کی ہے جس کا چھلکا کاغذ کی طرح پتلا اور ہلکا ہوتا ہے،اس کی مقدار خوراک 6 ماشہ لیموں کا رس ہے،جبکہ روغن لیموں کی مقدار ایک سے 3 قطرے تک ہے۔
لیموں وٹامن بی،سی اور نمکیات کا بہترین ماخذ ہے،اس میں وٹامن اے بھی معمولی مقدار میں پایا جاتا ہے۔بہت سے کم لوگ جانتے ہوں گے کہ لیموں کے بےشمار فوائد ہیں۔
یہ مفرح اور سردی پہنچانے میں کارگر ثابت ہوتا ہے،دافع صفرا ہوتا ہے،بھوک لگاتا ہے اور پیاس کو تسکین پہنچاتا ہے۔لیموں کے استعمال سے پیٹ ہلکا اور نرم ہو جاتا ہے۔لیموں قبض کشا ہے،گردے اور مثانے کی پتھری کو لیموں کی سکنجبین کی مدد سے نکالا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ لیموں متلی اور قے میں بے حد مفید ہے،تازہ لیموں کی سکنجبین بنا کر پلانے سے بخار میں افاقہ ہوتا ہے۔ملیریا بخار کی صورت میں لیموں کو نمک اور مرچ سیاہ لگا کر چوسنا بخار کی شدت کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔خون کے روانی میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔معدہ اور جگر کو مضبوط کرتا ہے اور خاص طور پر جگر کے گرم مواد کا جاذب ہے۔لیموں کو کاٹ کر اگر چہرے پر لگایا جائے تو چھائیاں اور کیل مہاسے دور ہو جاتے ہیں۔
اگر دانتوں سے خون آتا ہو تو ایک عدد لیموں کا رس،ایک گلاس نیم گرم پانی اور شہد دو بڑے چمچے ملا کر روزانہ غرارے کرنے سے یہ بیماری بھی رفع ہو جاتی ہے۔نزلہ سے متاثر لوگ لیموں کو سونگھ لیں تو نزلہ دور ہوجاتا ہے۔یرقان میں مبتلا افراد کیلئے لیموں کے رس کا استعمال بے حد مفید ہے،ایست لوگوں کو چاہیے کہ وہ سکنجبین بنا کر دن میں تین بار استعمال کریں۔
ماہرینِ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ بعض دفعہ لیموں کے رس کو شہد میں ملا کر چاٹ لیا جائے تو کھانسی ٹھیک ہو جاتی ہے۔
لیموں کا رس بیسن میں ملا کر چہرے پر لیپ کرنے سے داغ اور دھبے دور ہو جاتے ہیں۔تازہ لیموں کے چھلکے سے روغن لیموں تیار کیا جاتا ہے جو پیٹ کی گیس میں بے حد فائدہ دیتا ہے۔
خیال رہے کہ بہت سے بیرونی ممالک میں لیموں کے چھلکوں سے مربہ بھی بنایا جاتا ہے جس کو ماملیڈ کہا جاتا ہے،لیموں کا اچار بڑھی ہوئی تلی کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔
چاولوں کو ابالتے وقت اگر ان میں ایک چمچ لیموں کا رس ملا دیا جائے تو چاول خوش رنگ اور خوشبودار بنتے ہیں۔روسٹ اشیاء پر لیموں نچوڑ کر کھایا جائے تو کھانے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے اور ہاضمے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔مچھلی کی بو دور کرنے کیلئے اس پر لیموں ملا کر رکھ دیا جائے تو اس سے مچھلی خوش ذائقہ پکتی ہے۔لیموں کے چھلکوں سے دانت صاف کرنے سے دانت درد کی شکایت نہیں ہوتی۔لیموں کا رس بیرونی طور پر جلد کو نرم اور خوبصورت بناتا ہے۔
ایسے افراد جو بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں،ان کیلئے لیموں کا رس دو چمچے،شہد دو چمچے ایک گلاس پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پینا بہت مفید ہے۔دو ہفتے کے مسلسل استعمال سے وزن میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔