لونگ سے بدہضمی اور معدے کے مسائل کا مؤثرعلاج
Indigestion
لاہور:(ویب ڈیسک)بدہضمی (Indigestion) ایک عام مسئلہ ہے جس کا سامنا اکثر افراد کو رہتا ہے،اس مرض میں پیٹ کا بھرا ہوا محسوس ہونا، گیس،اپھارہ،بیلچنگ،منہ میں تیزابیت کا ذائقہ اور پیٹ میں جلن شامل ہونا ہیں۔

بدہضمی کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں،جن میں غیر صحت مند خوراک،بڑی مقدار میں کھانا،نظام ہاضمہ کے مسائل اور بعض ادویات کا کثرت سے استعمال شامل ہے۔ اس حالت سے بچاؤ اور اس کا علاج ضروری ہے تاکہ روزمرہ کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔

بدہضمی کا علاج کرنے کے لیے قدرتی جڑی بوٹیوں اور مصالحہ جات کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے،جن میں لونگ  کا استعمال ایک مؤثر اور آزمودہ علاج ہے۔لونگ کے چند دانے آپ کے نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں کارگر ثابت ہو سکتے ہیں اور بدہضمی، متلی اور معدے کے دیگر مسائل سے فوری نجات فراہم کر سکتے ہیں۔لونگ میں پائے جانے والے قدرتی اجزاء اور تیل خاص طور پر نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

 صبح کے وقت لونگ چبانے سے منہ میں تھوک کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے،تھوک کا زیادہ مقدار میں پیدا ہونا نظام ہاضمہ کے عمل کو تیز کرتا ہے،جس سے خوراک کا ہضم ہونا بھی بہت آسان ہو جاتا ہے۔

 لونگ میں موجود یوگینول نامی مرکب معدے کی تیزابیت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے،یہ مرکب معدے کی جھلی کو سکون بخشتا ہے اور جلن کو بھی کم کرتا ہے،جس سے بدہضمی اور متلی کا احساس کم ہوتا ہے۔

 کھانے کے بعد پیٹ بھاری محسوس ہو رہا ہو تو لونگ کے چند دانے چبا کر تھوڑا پانی پی لیں،یہ گیس اور اپھارہ سے نجات دلاتا ہے اور معدے میں سکون پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 بدہضمی اور قے کی صورت میں لونگ کا تیل پینا بہت مفید ہوتا ہے،لونگ کا تیل معدے کی جلن کو کم کرتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے،علاوہ ازیں لونگ کا تیل شہد اور لہسن کے ساتھ ملا کر کھانے سے کھانسی میں بھی آرام ملتا ہے۔

لونگ کا استعمال کیسے کریں؟

بدہضمی سے بچاؤ کے چند دیگر طریقے

دن میں تین بڑے کھانوں کے بجائے چھوٹے کھانے کھائیں۔

الکحل اور کیفین معدے کی جلن کو بڑھا سکتے ہیں، لہذا ان کا استعمال کم کریں۔

اسپرین، ibuprofen، اور naproxen sodium جیسی ادویات معدے کی جلن کا باعث بن سکتی ہیں، اس لیے ان کا استعمال محدود کر دیں

ایسی غذائیں کھائیں جو آپ کے نظام ہاضمہ کو سکون دیں،جیسے کہ ہلکی سبزیاں، پھل، اور کم مصالحہ جات والی خوراک۔

لونگ ایک قدرتی اور مؤثر جڑی بوٹی ہے جو بدہضمی، متلی اور معدے کی دیگر خرابیوں سے نجات دلانے میں مدد کر سکتی ہے۔لونگ کا باقاعدہ اور صحیح مقدار میں استعمال آپ کے نظام ہاضمہ کو مضبوط بنا سکتا ہے اور معدے کے مسائل سے بچاؤ فراہم کر سکتا ہے۔تاہم اگر بدہضمی کی علامات برقرار رہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے تاکہ کسی سنگین مسئلے کی نشاندہی کی جا سکے۔