بجٹ2024 کے بعد ادویات کی قیمتوں کو پر لگ گئے
July, 7 2024
اسلام آباد: (سنو نیوز) مہنگائی کی ماری عوام کو جان کے لالے پڑ گئے، بجٹ کے بعد ادویات قیمتوں میں بھی ہوشرباء اضافہ ہوگیا، 100 روپے میں ملنے والی دوائی اب 130 سے 140 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
اندھیرنگری، چوپٹ راج، راتوں رات دوائیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، ادویات ساز کمپنیوں کی جانب سے نرخوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
بجٹ میں خام مال پر ڈیوٹی میں اضافے کوبنیاد بنا کر ادویات ساز کمپنیوں نے جان بچانے والی سمیت دیگر ادویات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، شہری کہتے ہیں، آٹا پورا نہیں ہو رہا، اتنی مہنگی ادویات کہاں سے خریدیں۔
دوسری جانب میڈیکل اسٹورز مالکان کہتے ہیں ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے ان کا کاروبار بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ ادویات کی سیلز پہلے کی نسبت بہت زیادہ کم ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے لیکر میڈیسن کمپنیوں کو دے دیا تھا۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025