ٹک ٹاکر انصر عرف مسٹر پٹلو اسلام آباد سے گرفتار

ٹک ٹاکر انصر عرف مسٹر پٹلو
سوشل میڈیا شخصیت کی یہ گرفتاری افسوسناک بھگدڑ کے واقعے کے چند روز بعد عمل میں لائی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 3 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے مبینہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر انصر عرف مسٹر پٹلو کو گلبرگ کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔

غیر سرکاری ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا شخصیت کی یہ گرفتاری افسوسناک بھگدڑ کے واقعے کے چند روز بعد عمل میں لائی گئی۔ تاہم گرفتاری کی اصل وجوہات اور حالات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔
تاحال پولیس یا کسی دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

یہ کارروائی ڈسکہ روڈ پر واقع فراز کرکٹ گراؤنڈ میں پیش آنے والے بھگدڑ کے المناک واقعے کے بعد سامنے آئی ہے، جہاں شادی کی تقریبات اور انعامی قرعہ اندازی کے اعلان کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی۔

مسٹر پٹلو کی ٹیم کی جانب سے ایک گاڑی، 50 موٹر سائیکلوں اور دیگر تحائف کی تقسیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عقیل اور ریحان کے نام سے ہوئی، جن میں سے ریحان کو علاج کے لیے لاہور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی نامعلوم مقام سے آبدیدہ ویڈیو آگئی

سوشل میڈیا پر تشہیری مہم کے باعث گراؤنڈ میں لوگوں کا غیر معمولی رش جمع ہوگیا تھا۔ لاؤڈ اسپیکر پر تمام شرکا کو بیک وقت گراؤنڈ میں داخل ہونے کے اعلان کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق منتظمین نے اجازت نامے کی شرائط اور حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی کی۔ واقعے کے باعث ڈسکہ سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی جبکہ املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ پولیس نے قرعہ اندازی کے لیے رکھی گئی گاڑی اور 50 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی تھیں۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ موترہ میں 9 نامزد ملزمان اور تقریباً 40 سے 45 نامعلوم سکیورٹی گارڈز کے خلاف درج کیا گیا۔ نامزد ملزمان میں مبینہ طور پر مسٹر پٹلو، ان کے بھائی کاشف بشیر، گراؤنڈ کے مالک شاہد جاوید، دانیال منیر، منیر احمد، محسن علی، ارشاد علی، عبداللہ مہدی اور زوہیب منشا شامل ہیں۔

مقدمہ تھانہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 322، 188، 148، 149، 431، 440 اور 109 سمیت مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کی دفعہ 16 شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب مسٹر پٹلو نے ویڈیو بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ جس وقت گراؤنڈ میں بھگدڑ مچی، وہ وہاں موجود نہیں تھے۔

ادھر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیالکوٹ میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے پر حکومتی مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال مسٹر پتلو کی گرفتاری کی حتمی تصدیق نہیں کرسکتیں، کیونکہ متعلقہ حکام سے رابطے کے باوجود انہیں باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.50 ▲ 0.20
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.68 ▲ 1.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.82 ▲ 0.86
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.45 ▼ 0.14
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.28 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.59 ▲ 0.11
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 401,918 ▼ 107
Gold 22K Per Tola 368,424 ▼ 98
Gold 21K Per Tola 351,678 ▼ 94
Gold 18K Per Tola 301,438 ▼ 80
Silver Per Tola 5,095 ▼ 0
Platinum Per oz (USD) 1,435 ▼ 1.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں