بلیک میلنگ یا صلح کی کوشش؟ مومنہ اقبال نے بڑے راز افشا کر دئیے

Momina Iqbal Controversy
فائل فوٹو
Updated 11 گھنٹے قبل | Published September, 6 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع پر ایک بار پھر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے صلح کی پیشکش، مالی معاملات، مبینہ دباؤ اور دھمکیوں سے متعلق اہم دعوے کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق مومنہ اقبال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ اپنے مبینہ سابقہ تعلق اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے معاملہ ختم کرنے اور صلح کی بہت کوشش کی، تاہم انہیں دباؤ میں لایا گیا اور مبینہ طور پر بلیک میل کرکے معاملہ ختم کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی، حکومت میں موجود بعض بااثر شخصیات نے انہیں فون کرکے رقم کی پیشکش بھی کی، تاہم ثاقب چدھڑ کی جانب سے انہیں یا ان کے شوہر کو کسی قسم کی رقم ادا نہیں کی گئی۔

مومنہ اقبال نے واضح کیا کہ ان کی جانب سے خاموشی اختیار کرنے کے عوض رقم لینے کا دعویٰ درست نہیں، صلح کیلئے ان کی واحد شرط یہ تھی کہ ثاقب چدھڑ عوام کے سامنے سچ بیان کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں ثاقب چدھڑ نے معذرت پر مبنی ویڈیو جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی اور ان سے عدالت میں بیان نہ دینے کی درخواست بھی کی تھی، تاہم بعد میں مبینہ طور پر یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ معاملہ عوام کے سامنے آنے سے دونوں کی بدنامی ہوگی۔

اداکارہ کے مطابق دونوں جانب کے وکلا نے بھی معاملہ ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی، جبکہ ان کی بہن کو بھی پیغام بھیجا گیا کہ ماضی کے تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملہ ختم کردیا جائے، تاہم ان کی بہن نے اس پیغام کا کوئی جواب نہیں دیا۔

مومنہ اقبال نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے ثاقب چدھڑ کیخلاف ہراسانی، بلیک میلنگ، سائبر بُلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے حوالے سے مقدمہ درج کرایا، عدالت میں ان الزامات پر بات کرنے کے بجائے سابقہ تعلق اور دیگر معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ بعض خاندانوں میں خواتین کے ساتھ سخت اور تشدد پر مبنی رویے کو معمول سمجھا جاتا ہے اور اسی خاندانی سوچ کے اثرات بعض افراد کے رویوں میں بھی نظر آتے ہیں، ریجیکشن کا مطلب ریجیکشن ہوتا ہے، چاہے لڑکی نکاح سے ایک دن پہلے ہی رشتہ ختم کیوں نہ کردے۔

مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چار برس سے اس صورتحال کے باعث ذہنی اذیت اور صدمے سے گزر رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ثاقب چدھڑ کی سیاسی مہم شروع ہونے کے وقت انہوں نے ان کی مدد کی، فوٹو شوٹس کروائے اور گرومنگ میں بھی کردار ادا کیا، 2017ء سے اب تک ثاقب چدھڑ کی شخصیت اور ظاہری حلیے میں نمایاں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال نے صلح کیلئے کتنے کروڑ مانگے؟

مومنہ اقبال کے مطابق انتخابات کے دوران ثاقب چدھڑ سے متعلق گردوں کی مبینہ سمگلنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ان کے والد نے یہ تعلق ختم کردیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوا۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں