معروف گلوکار انکت بالیان جم سے باہر نکلتے ہی قتل

Ankit Baliyan Murder
فائل فوٹو
Updated | Published August, 27 2026 |
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جم سے باہر نکل رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ بدھ کی شام کوتوالی تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح حملہ آوروں نے انکت بالیان کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے ان پر متعدد گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

رپورٹس کے مطابق انکت بالیان پر 18 گولیاں چلائی گئیں، تاہم پولیس کی جانب سے فائر کیے گئے گولیوں کی تعداد کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

پولیس نے واقعے کے بعد مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ تفتیشی حکام علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حملہ آوروں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ انکت بالیان سوشل میڈیا پر بھی خاصے مقبول تھے، ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد تھی۔ وہ اپنی ویڈیوز میں متعدد معروف گلوکاروں، فنکاروں اور پرفارمرز کے ساتھ نظر آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نیپال میں سیلاب نے تباہی مچا دی، متعدد افراد ہلاک، 484 سیاح لاپتا

ان کی متعدد ویڈیوز میں اسلحہ، فائرنگ اور مہنگی گاڑیاں بھی دکھائی دیتی تھیں۔

بھارتی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں کہ انکت بالیان آئندہ پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کررہے تھے، تاہم پولیس یا ان کے قریبی ساتھیوں نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 323.47 ▼ 0.63
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 377.33 ▼ 1.51
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.85 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.56 ▼ 0.03
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▼ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 487,196 ▲ 4,314
Gold 22K Per Tola 446,596 ▲ 3,955
Gold 21K Per Tola 426,296 ▲ 3,775
Gold 18K Per Tola 365,397 ▲ 3,236
Silver Per Tola 7,228 ▼ 16
Platinum Per oz (USD) 1,890 ▼ 1.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 343.10 ▲ 1.12
Diesel HSD Per Litre 269.69
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 303.50
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں