شوبز سے دور اریج فاطمہ نے زندگی کا نیا باب کھول دیا

سابق پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلونسر اریج فاطمہ
اریج فاطمہ نے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 18 2026 |
کراچی:(ویب ڈیسک) شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلونسر اریج فاطمہ نے مداحوں کو اپنی نجی زندگی اور کیرئیر کے باب کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کردیا ہے۔

اریج فاطمہ نے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کافی عرصے سے انہوں نے اپنا باقاعدہ تعارف نہیں کروایا تاہم حالیہ دنوں میں کئی نئے لوگ ان کے ساتھ جڑے ہیں، اس لیے انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں بتانے کا فیصلہ کیا۔

سابق اداکارہ کے مطابق وہ نارتھ کیرولائنا میں پیدا ہوئی اور ان کا تعلق پاکستانی، بھارتی اور ایرانی پس منظر سے ہے۔
انہوں نے پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزارا اور ٹیلی ویژن اداکارہ کے طور پر کام کیا۔

اریج فاطمہ نے بتایا کہ بعد میں انہوں نے اداکاری چھوڑ کر خاندان شروع کرنے کے لیے امریکہ واپسی اختیار کی، شوبز سے دوری کے بعد انہوں نے ایک کمپنی میں سوشل میڈیا ڈائریکٹر اور اکاؤنٹ ایگزیکٹو کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

سابق اداکارہ کے مطابق وہ اس وقت ٹولیڈو، اوہائیو میں ایک پرسکون زندگی گزار رہی ہیں جہاں گھر، کام اور کانٹینٹ کریشن سمیت مختلف ذمہ داریوں میں توازن قائم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران اشرف کے انتقال کی خبر جعلی نکلی

اریج فاطمہ نے اپنی زندگی کے ایک مشکل مرحلے کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں کینسر کی ایک نایاب قسم کوریوکورسینوما کی تشخیص ہوئی تھی، ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے زندگی کے بارے میں ان کی سوچ کو ایسے انداز میں بدل دیا جس کی انہوں نے کبھی توقع نہیں کی تھی۔

یاد رہے کہ اریج فاطمہ نے 2019 کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور اس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر اپنی نجی زندگی سے متعلق مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.57 ▲ 0.39
🇪🇺 Euro EUR → PKR 321.48 ▲ 0.36
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.13 ▲ 0.50
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.09 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▲ 0.11
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.18 ▲ 0.07
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 455,529 ▼ 93
Gold 22K Per Tola 417,568 ▼ 85
Gold 21K Per Tola 398,588 ▼ 81
Gold 18K Per Tola 341,647 ▼ 70
Silver Per Tola 6,766 ▲ 31
Platinum Per oz (USD) 1,758 ▲ 4.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.20 ▲ 5.77
Diesel HSD Per Litre 252.17 ▲ 3.14
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 296.63 ▲ 6.88
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں