مشہور ٹک ٹاکر اختر لاوا کیخلاف مقدمہ درج

TikToker Akhtar Lava
فائل فوٹو
Updated | Published July, 17 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کیخلاف ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی اور پولیس کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا، جہاں ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو روک کر کارروائی شروع کی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کریم مارکیٹ سے کھاڑک نالہ جانے والے ون وے روڈ پر ایک کار نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممنوعہ راستے میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک سگنل بھی نظر انداز کیا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر وارڈنز نے گاڑی کو چالان کیلئے روکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی رکنے کے بعد ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور ٹریفک اہلکاروں کی ویڈیو بنانا شروع کر دی، صورتحال کشیدہ ہونے پر مزید نفری طلب کی گئی، تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل ملزم اپنا موبائل فون موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

تحقیقات کے دوران موقع پر ملنے والے شواہد اور ابتدائی معلومات کی بنیاد پر ڈرائیور کی شناخت مبینہ طور پر معروف ٹک ٹاکر اختر لاوا کے نام سے ہوئی، جس کے بعد ان کے خلاف ٹریفک پولیس کی مدعیت میں سبزہ زار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کو قانون کے مطابق کارروائی کیلئے طلب کیا جائے گا۔ واقعے سے متعلق دستیاب شواہد، بشمول موقع پر چھوڑا گیا موبائل فون، بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماڈل ہما سلیم کا مشہور کرکٹر پر ہراساں کرنے کا سنگین الزام

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور دورانِ کارروائی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف جرمانے بلکہ قانونی کارروائی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 318.18 ▼ 0.62
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.78 ▼ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.32 ▲ 0.26
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,444 ▲ 5,959
Gold 22K Per Tola 387,240 ▲ 5,462
Gold 21K Per Tola 369,638 ▲ 5,214
Gold 18K Per Tola 316,833 ▲ 4,469
Silver Per Tola 6,127 ▲ 149
Platinum Per oz (USD) 1,638 ▲ 38.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں