اداکار احسن خان کے والد انتقال کرگئے
اداکار احسن خان نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر انسٹا گرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
اداکار نے انسٹا گرام پر اپنے والد کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ان کے انتقال پر ایک جذباتی اور دل کو چھو لینے والا پیغام بھی تحریر کیا۔
احسن خان نے لکھا کہ بعض جدائیاں ہمیں زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یاد دلاتی ہیں کہ اس دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ رہنے والی نہیں اور ہر چیز اللّٰہ ہی کی امانت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میرے والد ایک بے حد شاندار انسان تھے اور آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس میں ان کا بنیادی کردار ہے۔
احسن خان نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جن لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا، محبت کا اظہار کیا اور میرا ساتھ دیا، میں ان سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، آپ کی محبت اور شفقت نے مجھے احساس دلایا کہ میں اس آزمائش میں اکیلا نہیں تھا اور یہ میرے لیے الفاظ سے کہیں بڑھ کر اہم ہے۔
احسن خان کے والد کے انتقال پر مداح، شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین ان سے اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کر رہے ہیں۔