وسیم عباس نے اہلیہ صبا حمید سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ صبا حمید سے علیحدگی اور طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کا رشتہ عملی طور پر کئی برس پہلے ختم ہو چکا تھا تاہم قانونی طور پر شادی کا اختتام 29 سال بعد ہوا۔
فائل فوٹو
Updated 19 گھنٹے قبل | Published July, 8 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے اداکارہ صبا حمید سے علیحدگی اور طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کا رشتہ عملی طور پر کئی برس پہلے ختم ہو چکا تھا تاہم قانونی طور پر شادی کا اختتام 29 سال بعد ہوا۔

وسیم عباس نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ صبا حمید کے ساتھ ان کی دوسری شادی 29 برس تک قائم رہی، لیکن دونوں گزشتہ 14 سال سے الگ رہ رہے تھے۔

ان کے مطابق علیحدگی کے باوجود دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار رہے، ایک ساتھ کام بھی کیا اور کبھی کبھار دوستوں کی طرح کھانے پر بھی ملاقات ہوتی رہی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں صبا حمید کے لیے کوئی رنجش یا تلخی نہیں ہے، اگر مستقبل میں کسی ڈرامے میں ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دونوں نے کبھی میڈیا یا عوام کے سامنے ایک دوسرے کے خلاف کوئی منفی بات نہیں کی۔

طلاق کے بعد اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے وسیم عباس نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر کوئی دکھ نہیں ہوا کیونکہ رشتے میں وہ جذبات باقی نہیں رہے تھے جو ایک شادی شدہ تعلق کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں کی آپس میں کوئی اولاد نہیں ہے اور وہ محبت سے زیادہ عزت کو اہمیت دیتے ہیں اور ان کے خیال میں یہ فیصلہ درست تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ صبا حمید کے گھر والوں کے ساتھ بھی ان کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔

دوسری شادی کے فیصلے سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ اسے بہت بڑی غلطی نہیں کہتے کیونکہ اس وقت انہیں یہ فیصلہ درست لگا تھا، تاہم آج پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ ایک غلطی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے تیسری شادی کر لی

انہوں نے کہا کہ اس رشتے کے ختم ہونے پر انہیں رتی برابر بھی افسوس نہیں۔

تیسری شادی کے امکان پر وسیم عباس نے واضح کیا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں، ان کے بچے موجود ہیں، وہ دادا بن چکے ہیں جبکہ پہلی اہلیہ بھی اسی گھر میں رہتی ہیں، اس لیے اب شادی کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔

وسیم عباس اور صبا حمید کو شوبز کی مقبول اور باوقار جوڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا، دونوں کو ناظرین نے اسکرین پر بھی پسند کیا اور حقیقی زندگی میں بھی ان کی جوڑی کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.20 ▼ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.55 ▼ 0.88
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.66 ▼ 1.03
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 72.73 ▼ 1.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.74 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.95 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 435,551 ▼ 178
Gold 22K Per Tola 399,255 ▼ 163
Gold 21K Per Tola 381,107 ▼ 155
Gold 18K Per Tola 326,663 ▼ 133
Silver Per Tola 6,530 ▲ 23
Platinum Per oz (USD) 1,650 ▲ 8.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 297.53
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں