معروف کامیڈین اللہ رکھا پیپسی انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف کامیڈین اور تھیٹر کے مایہ ناز اداکار اللہ رکھا پیپسی دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک انتقال کر گئے۔
فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published July, 6 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف کامیڈین اور تھیٹر کے مایہ ناز اداکار اللہ رکھا پیپسی دل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق اللہ رکھا پیپسی نجی ٹی وی کے ایک شو کی ریکارڈنگ میں مصروف تھے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے پر زمین پر گر پڑے۔

انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

مرحوم اللہ رکھا پیپسی نے تھیٹر، فلموں اور متعدد نجی ٹی وی چینلز پر اپنی برجستہ کامیڈی اور منفرد اداکاری کے ذریعے انڈسٹری میں ایک الگ پہچان بنائی تھی ۔

انہوں نے متعدد اسٹیج ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے مخصوص مزاح سے شائقین کے دل جیتے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی نے اہلیہ کو طلاق دے دی، ویڈیو وائرل

اسٹیج کے علاوہ انہوں نے مختلف مزاحیہ ٹی وی پروگرامز اور ڈراموں میں بھی پرفارم کیا جہاں ان کی حاضر جوابی اور قدرتی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

ان کے انتقال کی خبر پر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ فنکار برادری نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پاکستانی اسٹیج کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں