معروف امریکی اداکار جیانکار لو ایسپوسیتو نے اسلام قبول کر لیا

معروف امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو کے قبولِ اسلام کی خبریں عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
فائل فوٹو
Updated 21 گھنٹے قبل | Published June, 21 2026 | Muhammad Bilal
ریاض: (ویب ڈیسک) معروف امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو کے قبولِ اسلام کی خبریں عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرہ آفاق ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں گس فرنگ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں قیام کے دوران اسلام قبول کیا۔

سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اداکار نے یہ فیصلہ مملکت میں اپنے قیام اور مقامی ماحول سے متاثر ہونے کے بعد کیا۔

جیانکارلو ایسپوسیتو کا شمار ہالی ووڈ کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم اور ٹیلی ویژن دونوں شعبوں میں اپنی منفرد اداکاری سے نمایاں مقام حاصل کیا، وہ بریکنگ بیڈ کے علاوہ بیٹر کال سال، دی مینڈالوریئن اور دیگر کئی مشہور پروڈکشنز میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکار سعودی عرب میں ایک پروڈکشن کے سلسلے میں موجود تھے، جہاں ان کے مقامی افراد اور مسلمان کمیونٹی کے ساتھ روابط بڑھے، ترکی آل الشیخ کے مطابق انہی مثبت تجربات نے جیانکارلو ایسپوسیتو کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں انہیں مسجد کے اندر پروڈکشن ٹیم کے ارکان کے ساتھ نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری نے اسلام قبول کر لیا

ویڈیو کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور کئی صارفین نے اداکار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تاہم جیانکارلو ایسپوسیتو کی جانب سے اس حوالے سے تفصیلی ذاتی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں