معروف نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے
Altaf Bajwa death
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اور مقبول نغمہ نگار الطاف باجوہ انتقال کر گئے، جس سے شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت زیادہ ناساز چل رہی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق الطاف باجوہ کی نمازِ جنازہ آج شام چار بجے ان کی رہائشگاہ واقع اقبال ٹاؤن بدر بلاک میں ادا کی جائے گی، جس میں شوبز شخصیات، عزیز و اقارب اور مداحوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ الطاف باجوہ نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں پنجابی فلموں کیلئے سینکڑوں یادگار اور سپرہٹ گیت تحریر کیے۔

ان کے لکھے ہوئے نغمات نے نہ صرف فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا بلکہ موسیقی کے شائقین کے دلوں میں بھی ہمیشہ کیلئے جگہ بنا لی، ان کا منفرد اندازِ تحریر اور سادہ مگر دل کو چھو لینے والے بول ان کی پہچان تھے۔

فنکار برادری کا کہنا ہے کہ الطاف باجوہ کا انتقال لالی ووڈ کیلئے ایک بڑا نقصان ہے، کیونکہ وہ ایک باصلاحیت اور تجربہ کار نغمہ نگار تھے جنہوں نے اپنی محنت اور صلاحیت سے انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس: تحقیقات میں اہم انکشافات

 

 

 

سوشل میڈیا پر بھی مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے ان کیلئے دعاؤں اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کے چاہنے والوں کا کہنا ہے کہ الطاف باجوہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے نغمات آنے والی نسلوں کیلئے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں