اب خوش؟ لائبہ خان نے تنقید کا جواب مایوں کی تصاویر سے دے دیا
Laiba Khan wedding photos
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد بالآخر اپنے شوہر کی تصویر شیئر کردی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد اپنے شوہر کا چہرہ منظر عام پر لے آئی ہیں، چند روز قبل اداکارہ کے نکاح کی تصاویر سامنے آئی تھیں جو مدینہ منورہ میں ہوا تھا، تاہم اس وقت انہوں نے اپنے شریک حیات کی تصویر شیئر نہیں کی تھی۔

اداکارہ کے نکاح کے دوپٹے پر درج نام سے یہ بات سامنے آئی کہ لائبہ خان جواد کی دلہن بنی ہیں، بعد ازاں نکاح کا فوٹو شوٹ بھی سامنے آیا مگر اس میں بھی شوہر کا چہرہ دکھانے سے گریز کیا گیا جس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے اور تنقید دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا طویل سرکاری چھٹیوں کا اعلان

تنقید کے بعد اب لائبہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مایوں کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انکے شوہر کا چہرہ واضح طور پر نظر آرہا ہے، تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے اب خوش؟ ماشاءاللہ کہو۔