میری وجہ سے ڈرامے ہٹ ہوتے ہیں: صباء فیصل
Saba Faisal
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): سینئر اداکارہ صباء فیصل کا کہنا ہے کہ جس ڈرامے میں وہ شامل ہوتی ہے وہ شائقین کی توجہ حاصل کر کے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرتا ہے.

پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکارہ صباء فیصل نے حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں اپنی اداکاری اور ڈراموں کی مقبولیت پر گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انکی موجودگی ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران کیے گئے دو ڈرامے عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور خاص طور پر ڈرامہ آس پاس نے لاکھوں ویوز حاصل کیے حالانکہ شروع میں انہیں محسوس ہوا کہ اس میں انکے لیے کوئی خاص کردار نہیں ہے۔

صباء فیصل کے مطابق ان کے ڈراموں کی مقبولیت کا راز ان کے کرداروں میں حقیقت پسندی اور عوام سے جڑنے کی صلاحیت ہے جو ہر ناظر کو اپنے ساتھ باندھ لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر نئے پراجیکٹ میں اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کردار شائقین کے دلوں میں جگہ بنائے اور ڈرامہ کامیابی سے ہم کنار ہو۔

یہ بیان سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں بحث کا باعث بھی بنا ہے جہاں مداح اور نقاد دونوں اپنی رائے دے رہے ہیں کہ آیا واقعی صباء ڈراموں کے مقبول ہونے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں یا کامیابی دیگر عوامل پر بھی منحصر ہے۔