رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکہ میں ہونے والے معروف ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہی تھیں۔
راستے میں ایک تیز رفتار گاڑی نے نورا فتحی کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی، تصادم اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ نورا فتحی گاڑی کی پچھلی نشست پر موجود تھیں اور اچانک جھٹکے کے باعث ان کا سر اگلی سیٹ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔
حادثے کے فوراً بعد نورا فتحی کو خون میں لت پت حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی میں ان کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔
ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اداکارہ کے دماغ کو شدید اندرونی جھٹکا لگا ہے اور انہیں مکمل آرام کی سخت ہدایت دی گئی۔ طبی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی چوٹ کے بعد آرام نہایت ضروری ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی میڈیا سٹار کے گھر پراسرار آوازیں، خوفزدہ انکشاف
تاہم حیران کن طور پر نورا فتحی نے ڈاکٹروں کے مشورے کے باوجود اسپتال سے ڈسچارج لے کر سیدھا سن برن فیسٹیول 2025 کا رخ کیا، زخمی حالت میں اسٹیج پر آ کر شاندار پرفارمنس دے کر انہوں نے سب کو حیران کر دیا۔ نورا فتحی کی اس پیشہ ورانہ وابستگی اور جرات کو مداحوں نے خوب سراہا اور انہیں آئرن لیڈی کا خطاب دیا۔