فجر کے لمحوں میں والدہ کی یاد دھن بن گئی، آئمہ بیگ کا انکشاف
Aima Baig new song
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ فجر کی نماز کے بعد انہیں اپنی مرحومہ والدہ کے لیے ایک خاص دھن بنانی نصیب ہوئی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے جڑے ایک دردناک مگر روح کو چھو لینے والے واقعے کا ذکر کیا، آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد وہ شدید جذباتی کیفیت میں تھیں اور اپنی مرحومہ والدہ کی یاد نے انہیں بے حد کمزور کر دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نماز کے بعد وہ اپنی والدہ کی چند چیزیں دیکھ رہی تھیں اور دل چاہ رہی تھی کہ کاش وہ انہیں گلے لگا سکیں، فجر کے بعد انہوں نے سونے کی کوشش کی مگر آنکھوں سے آنسو مسلسل بہتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ: فرحان سعید کا اہلیہ عروہ کو منفرد تحفہ

 آئمہ بیگ کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے ان کے ذہن میں اپنی والدہ کے لیے چند بول اور ایک دھن آئی جسے انہوں نے فوری طور پر ریکارڈ کر لیا، گلوکارہ نے مزید بتایا کہ جب بھی انہیں کوئی دھن یا خیال آتا ہے تو وہ فوراً اسے ریکارڈ کر لیتی ہیں، تاہم وہ فی الحال وہ اس نئی دھن  کے بول منظر عام پر لانے کو تیار نہیں ہے۔

گلوکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ ان کے کیرئیر کے آغاز کے دنوں میں ہی انکی والدہ شدید علیل ہوگئی تھیں، وہ شوبز میں مصروفیت کے باعث اپنی والدہ کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار سکیں، والدہ ہی انہیں شوز پر بھیجا کرتی تھیں، آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ والدہ کے آخری دن آج بھی انکے دل میں ایک مستقل درد بن کر زندہ ہیں۔