رابی پیرزادہ کا نکاح کے متعلق پیغام، سوشل میڈیا پر وائرل
Rabi Pirzada marriage hint
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے انکی ممکنہ شادی سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ شیئر کی ہے جسے انکی شادی کی جانب واضح اشارہ قرار دیا جارہا ہے۔ رابی پیرزادہ نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بناتا ہے، اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔

اسی دوران انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی یے جس میں وہ ایک مردی کے ساتھ ہاتھ تھامے نظر آرہی ہیں۔ اگرچہ انہوں نے تصویر میں موجود شخص کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی تاہم اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ تصویر کے ساتھ تحریر کیے گئے اشعار نے بھی مداحوں کے تجسس میں اضافہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:نِدا یاسر نے آخرکار فوڈ ڈلیوری رائیڈرز سے معذرت کر لی

 

واضح رہے کہ رابی کو بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل ہوئی لیکن کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری سے دور ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے ایک سماجی کارکن کی حیثیت اختیار کرلی تھی،اور آج کل فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

ان کی تازہ پوسٹ نے ایک بار پھر انہیں خبروں کا مرکز بنا دیا ہے اور مداح بے تابی سے کسی باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔