ان کی ناگہانی موت کی خبر نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ریاض کے شمالی علاقے ہیل کی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں ابو مرضع اپنے کزن اور ایک دوست کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔
دورانِ سفر ان کی گاڑی ایک کنسٹرکشن کمپنی کی روڈ مینٹیننس مشین سے ٹکرا گئی، ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ابو مرضع موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ان کے کزن اور دوست کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابو مرضع کے کزن کوما میں چلے گئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ ان کے دوست کی حالت بھی نازک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلم دھرندھر کو خلیجی ممالک میں پابندی کا سامنا
واضح رہے کہ ابو مرضع سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور روزمرہ زندگی سے جڑے دلچسپ کانٹینٹ کی وجہ سے بے حد مقبول تھے، ان کی ویڈیوز نہ صرف سعودی عرب بلکہ دیگر عرب ممالک میں بھی دیکھی جاتی تھیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سادہ اور مثبت مزاح کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتے تھے۔
حادثے کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا، جہاں صارفین نے ابو مرضع کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔