بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں دھرندھر کی ریلیز روک دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم سازوں کی بھرپور کوشش کے باوجود بعض خلیجی ممالک میں دھرندھر کی ریلیز کی اجازت نہیں ملی جس کے باعث دھرندھر کسی بھی خلیجی ملک میں ریلیز نہیں ہو سکی۔
متعدد بھارتی نشریاتی اداروں نے اپنی رپورٹس میں اسی دعوے کا حوالہ دیا ہے۔
ادیتیا دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دھرندھر کی کہانی ایک بھارتی جاسوس کے گرد گھومتی ہے، جسے رنویر سنگھ نے نبھایا ہے، جس کی تعیناتی کراچی کے علاقے لیاری میں ہوتی ہے، فلم کی کاسٹ میں ارجن رامپال، آر مادھون، سنجے دت اور اکشے کھنہ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور میری بیوی رہی ہیں، مفتی قوی حیران کن دعویٰ
پاکستانی اور بھارتی فلم بینوں نے پراپیگنڈا پر مبنی فلم پر کڑی تنقید کی ہے جبکہ بعض پاکستانی فلم بینوں نے شکوہ کیا کہ ہماری اپنی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ان کہانیوں کو سنبھالنے میں ناکام رہی جو اصل میں ہماری ہیں۔
کچھ پاکستانی ناظرین کی جانب سے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی عوام باقاعدگی سے بھارتی مواد کو پسند کرتے ہیں حالانکہ بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندیاں اور بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔