تفصیلات کے مطابق پیاری مریم سوشل میڈیا پر نہ صرف لاکھوں فالوورز رکھتی تھیں بلکہ ان کے ویڈیوز اکثر ٹرینڈ میں نظر آتے تھے۔ وہ اپنی فیملی لائف، مثبت سوچ، خوبصورتی سے متعلق ٹپس اور روزمرہ کے چھوٹے چھوٹے خوشگوار لمحات شیئر کرنے کے لیے جانی جاتی تھیں۔ مداحوں کے مطابق وہ بہت ہی خوش اخلاق، نرم دل اور زندگی سے بھرپور شخصیت کی مالک تھیں، جبکہ ان کی اچانک موت نے ہر ایک کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکارہ بینا مسرور خالقِ حقیقی سے جا ملیں
ذرائع کے مطابق مریم کو بچے کی پیدائش کے دوران پیچیدگیاں پیش آئیں، جس کے باعث ان کی حالت بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ کچھ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔ اہل خانہ نے تاحال اس حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے افسوس اور ہمدردی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
پیاری مریم کے انتقال کے بعد ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک پر ہزاروں صارفین نے ان کی یاد میں ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کئی لوگوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اتنی کم عمر اور خوش باش شخصیت اتنی اچانک دنیا چھوڑ گئی۔
مداح یہ بھی دعا کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے نومولود بچے کی حفاظت فرمائے اور خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔