یوٹیوبرڈکی بھائی کی ضمانت منظور
Ducky Bhai
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر دی۔

اس سلسلے میں جسٹس شہرام سرور نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

ڈکی بھائی کی جانب سے بیرسٹر امرت احمد اور ایڈووکیٹ آفتاب ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ ملزم کو10 لاکھ روپے کے مچلکے پر رہا کیا جائے۔

عدالت کے فیصلے میں اہم نکات درج ذیل ہیں:

  • ایف آئی آر میں وقوعہ کی کوئی تاریخ اور وقت درج نہیں صرف سال2025 لکھا گیا ہے
  • الزام ہے کہ ملزم جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرتا تھا اور عوام کو منافع نہ دے کر فراڈ کرتا تھا
  • تفتیشی ایجنسی نے کسی متاثرہ شخص کا بیان ریکارڈ نہیں کیا
  • لگائی گئی دفعات ممنوعہ کلاز میں شامل نہیں ہوتیں
  • اس طرح کے کیسز میں ضمانت دی جا سکتی ہے
  • برآمدگی اور دیگر معاملے کا جائزہ ٹرائل کے دوران لیا جائے گا
  • شریک ملزم اسد ندیم پہلے ہی ضمانت پر ہیں
  • ملزم 17 اگست 2025 سے زیرِ حراست تھا
  • مقدمہ میں مزید تفتیش کی ضرورت نہیں

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو بوائے فرینڈ کی تلاش، ویڈیو وائرل

عدالت نے واضح کیا کہ 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے اور ملزم کو قانونی تقاضوں کے مطابق رہائی دی جائے۔