سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سامعہ حجاب نے اعتراف کیا کہ وہ دبئی میں اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انہیں مالی طور پر سپورٹ کر سکے، تین مہینے سے سنگل ہوں اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کے لیے گزارا بہت مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور
سامعہ حجاب کا ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی لڑکا خواہش رکھتا ہے تو وہ رابطہ کر سکتا ہے کیونکہ بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے سامعہ حجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں مرد نہیں بلکہ محض امیر مردوں کی ضرورت ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ”کتنی گھٹیا سوچ ہے!“ جبکہ کئی لوگوں نے اسے معاشرتی اقدار کے لیے خطرناک اور منفی رویہ قرار دیا ہے۔
ٹک ٹاکر کے اس بیان نے نا صرف بحث چھیڑ دی ہے بلکہ ان پر تنقید کا ایک نیا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ متعدد صارفین نے اسے غیر مناسب سوچ اور شہرت کی خاطر حدیں پار کرنے کا عمل قرار دیا ہے۔