ڈاکٹر عفان کا اہلیہ کیساتھ وی لاگز بنانے پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب
معرو ف وی لاگر اور ڈاکٹر محمد عفان نے اہلیہ کے ساتھ وی لاگز بنانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک)معرو ف وی لاگر اور ڈاکٹر محمد عفان نے اہلیہ کے ساتھ وی لاگز بنانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

نجی ٹی وی کے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر عفان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ فیملی وی لاگز کرنے والے ٹک ٹاکرز پر تنقید کرتے ہیں لیکن خود اہلیہ کے ساتھ وی لاگز بناتے ہیں کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

ڈاکٹر عفان نے جواب میں کہا کہ میں اس سوال کا متعدد بار جواب دے چکا ہوں، میری کوئی ایک ویڈیو دکھا دیں جس میں میں نے وی لاگنگ کے خلاف بات کی ہو، میرا اختلاف صرف فیملی وی لاگنگ کے طریقہ کار پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اپنے وی لاگ میں نہیں بتایا میرے ہاں بچے کی ولادت ہو رہی ہے، بچہ الٹراساؤنڈ پر آرہا ہے، لوگوں کو تو میرے بچوں کا پتا ہی نہیں ہے، 90 فیصد لوگوں کو نہیں معلوم میرے کتنے بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں اتنا ہی بڑا فیملی وی لاگر ہوں تو میرے بیٹے کی کوئی تصویر نکال کر دکھا دے، اگر میں فیملی وی لاگر ہوں تو پھر تو اس کی پیدائش سے قبل ہی الٹرا ساؤنڈ سے دکھانا شروع ہو جانا چاہیے تھا، وہ شروع تو نہیں ہوا، وہ تو پھر یہ بھی پتا لگ جانا چاہیے تھا کہ بچہ نارمل ہوا یا سی سیکشن سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار طلحہ انجم نے بھارت پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی

ڈاکٹر عفان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ نازش پڑھی لکھی خاتون ہیں، وہ ڈاکٹر ہیں، آپ اس کا سوشل میڈیا پر موجو دجتنا کانٹینٹ اٹھا لیں وہ والدین کو پڑھا رہی ہے، ویسے بھی ہم اکٹھے بہت کم ویڈیوز میں نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہی بات ہے تو پھر تو اشفاق احمد اور بانو قدسیہ بھی فیملی وی لاگر تھے، وہ لوگ بھی کیمرے پر اکٹھے آتے تھے، تو کیا ہم پھر کہیں وہ بھی فیملی وی لاگر تھے؟ لہذا یہ منحصر ہے کہ آپ اپنے وی لاگ میں خو د کو کس انداز میں پیش کررہے ہیں۔