
ذہن نشین رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا کہ زین احمد نے اچانک اپنی اہلیہ آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا اور اپنی پروفائل سے شادی کی تصاویر بھی حذف کر دیں، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں تیزی سے پھیلنے لگیں۔ آئمہ بیگ کی جانب سے خاموشی نے ان خبروں کو مزید تقویت دی۔
تاہم اب زین احمد نے تمام قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ سب انسٹاگرام کی تکنیکی خرابی (بگ) کے باعث ہوا۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں ہنستے ہوئے لکھا کہ میں نے آئمہ بیگ کے ساتھ شادی کی تصویریں ڈیلیٹ نہیں کیں بلکہ وہ غلطی سے آرکائیو فولڈر میں چلی گئی تھیں۔
زین احمد کے وضاحتی بیان کے بعد مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور خوشی کا پیغام دیا کہ ان کے پسندیدہ جوڑے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ثنا جاوید میں علیحدگی؟
یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کی شادی 6 اگست 2025 کو کینیڈا میں ہوئی تھی۔ دونوں شخصیات پاکستانی شوبز اور فیشن انڈسٹری کے نمایاں چہرے ہیں اور ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
زین احمد کے وضاحتی پیغام نے تمام افواہوں کا رخ موڑ دیا ہے،تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین میں اب بھی یہ تاثر پایا جارہا ہے کہ ایسا کیسا ہو سکتا ہے کہ صرف شادی کی تصاویر ہی آرکائیو فولڈر میں گئی ہوں،پسِ پردہ کچھ ایسا ہوا ہے جس کے باعث تصاویر کو انسٹاگرام سے ہٹایا گیا ہے۔