شعیب ملک اور ثنا جاوید میں علیحدگی؟
Shoaib Malik Sana Javed divorce rumors
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے بالآخر اپنی علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

دونوں نے سوشل میڈیا پر خوشگوار لمحات کی دلکش تصاویر شیئر کر کے ان تمام افواہوں کو رد کر دیا جن میں ان کے درمیان طلاق یا علیحدگی کی باتیں کی جا رہی تھیں۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر امریکی ریاست فلوریڈا کے یونیورسل اسٹوڈیوز کی تصاویر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں دونوں کو مختلف مقامات پر ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار انداز میں مسکراتے اور لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعض تصاویر میں دونوں سکو بی ڈو، ٹرانسفارمرز روبوٹس اور ریونج آف دی ممی رائیڈ کے سامنے پوز دیتے نظر آئے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور وقت گزار رہے ہیں۔

مداحوں نے ان تصاویر پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شعیب اور ثنا اب بھی ساتھ ہیں اور ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم کچھ صارفین نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ بھارتی میڈیا اب بھی ان کے تعلقات میں دراڑ کی خبریں پھیلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے کراچی سے معافی مانگ لی

ذہن نشین رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت گردش میں آئیں جب ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دونوں کو الگ الگ بیٹھے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر مداحوں نے یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد جنوری 2024 میں ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی عائشہ صدیقی سے ہوئی تھی، جو آٹھ سال تک برقرار رہی۔ 2010 میں انہوں نے ثانیہ مرزا سے شادی کی اور 2018 میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی، تاہم 2024 میں یہ رشتہ ختم ہوگیا۔