اقرار الحسن کا چوتھی شادی کے متعلق انکشاف
Iqrar Ul Hassan
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) اقرار الحسن نے حال ہی میں سنو تو سہی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اب مزید شادی کا کوئی ارادہ نہیں ۔

اقرار الحسن اکثر اپنی تین شادیوں کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اقرار الحسن پروگرام سنو تو سہی میں شریک ہوئے، پرگرام میزبان حنا نیازی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ چوتھی شادی کا ارادہ رکھتے ہیں؟ جس پر اقرار الحسن نے جواب دیا کہ نہیں میرا چوتھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں نے پچھلی تین شادیاں بھی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کی تھیں۔ یہ وہ فیصلے تھے جو اللہ نے میرے لیے کیے اور وہ اچھے ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے کراچی سے معافی مانگ لی

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں کبھی کبھار آپ کسی ایسے شخص سے ملتے ہیں جو آپ سے کسی خوبصورتی یا پس منظر کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک خاص تعلق کی بنیاد پر جڑ جاتا ہے۔ آپ کے درمیان ایک سمجھ بوجھ پیدا ہو جاتی ہے اور اس کی موجودگی آپ کے خاندان پر منفی اثر نہیں ڈالتی۔ لیکن نہیں میرا اب چوتھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں، میں سمجھتا ہوں کہ اب بس کافی ہے میں مزید شادی نہیں کروں گا۔