
میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر یکم اکتوبر کو ہنڈوراس کے دارالخلافہ ٹیگوسی گالپا میں مردہ حالت میں پائی گئیں تاہم ان کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ نوجوان ٹک ٹاکر نے آن لائن اور ٹی وی دونوں پلیٹ فارمز پر اپنی منفرد شناخت بنائی تھی، وہ چینل مقامی ٹی وی پر بطور میزبان جلوہ گر ہوئیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے فالوورز کی نمایاں تعداد تھی۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر جنیفر نکول کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی جبکہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی ان کے 16 ہزار مداح تھے۔
ٹک ٹاکر کی موت کی خبر سامنے آنے پر ان کے مداحوں اور ساتھی تخلیق کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغامات بھیجے۔
یہ بھی پڑھیں: ننھے سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی
یہ بھی واضح رہے کہ ٹک ٹاکر نے اپنی موت سے صرف ایک روز قبل انسٹاگرام پر پکل بال کورٹ میں کھڑے خوشگوار موڈ میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ وہ کھیل کی تیاری میں مصروف ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق جینیفر نکول مرگی کے مرض میں مبتلا تھیں اور اس سلسلے میں ادویات بھی لے رہی تھیں، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت مرگی کے دورے کے باعث ہوئی، پولیس نے ابتدائی طور پر ٹک ٹاکر کی موت کو طبعی قرار دیا ہے۔
جینیفر کے اہلِ خانہ نے اس سانحہ پر ٹک ٹاکر کے مداحوں سے صبر کی درخواست کرتے ہوئے نجی زندگی کے احترام کی درخواست کی ہے۔



