ننھے سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی
ننھے سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ننھے سوشل میڈیا سٹار عمر شاہ کے انتقال کی وجہ سامنے آگئی۔

عمر شاہ کو عوام نے اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ہمراہ مختلف ٹی وی پروگرامز، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن میں دیکھا تھا، جہاں ان کی معصوم گفتگو اور شرارتیں ناظرین کو بے حد پسند آتی تھیں۔

عمر کے کئی ویڈیوز کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور وہ کم عمری میں ہی لاکھوں دلوں کو جیتنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

پیر کی صبح عمر شاہ کے بڑے بھائی احمد شاہ کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے عمر کے انتقال کی اطلاع دی گئی تاہم اس پوسٹ میں ان کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ خالقِ حقیقی سے جاملے

خاندانی ذرائع کے مطابق عمر بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی، جس کے باعث کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی ، طبیعت بگڑنے پر انہیں سول ہسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ صبح فجر کے وقت خالق حقیقی سے جا ملے۔

ذہن نیشن رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں عمر شاہ کی آنکھوں کی موتیا سرجری ہوئی تھی۔

ننھے سوشل میڈیا سٹار کے انتقال پر شوبز ستارے بھی افسردہ دکھائی دیے، اداکار فہد مصطفیٰ، عدنان صدیقی، اعجاز اسلم، حنا الطاف، شائستہ لودھی ، ماہرہ خان، مومل شیخ، ندایاسر، ٹی وی میزبان اقرار الحسن، وسیم بادامی سمیت دیگر شخصیات نے عمر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔