ہانیہ عامر کا مشہور بنگلہ دیشی انفلوئنسر کے گھر کا دورہ، ویڈیو وائرل
Hania Amir viral video
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مشہور بنگلہ دیشی یوٹیوبر افتخار رشّان کے گھر موجود ہیں۔

ہانیہ ان دنوں بنگلہ دیش میں پروموشنل ایونٹس کے سلسلے میں موجود ہیں۔ اسی دوران انہوں نے افتخار رشّان کی دعوت قبول کی اور ان کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارا اور روایتی بنگلہ دیشی کھانوں کا لطف اٹھایا۔

ویڈیو میں ہانیہ کو رشّان کی والدہ سے خوشگوار انداز میں بات کرتے اور مختلف کھانے چکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہنسی مذاق میں کچی ہری مرچیں بھی کھائیں، پہلے کہا کہ اتنی تیز نہیں ہیں لیکن فوراً بعد تیزی سے مرچ کی شدت ماننا پڑی۔

انہوں نے گلاب جامن بھی چکھے اور ہنستے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ کچھ پاکستان لے جا سکتی ہیں؟ 

 یہ بھی پڑھیں: معروف کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے مداحوں نے یوٹیوبر کی مہمان نوازی اور ان کی والدہ کے پکوانوں کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ہانیہ کو اپنے گھر میں بہت خوش آمدید کہا۔ افتخار رشّان نے ہانیہ کو خوش مزاج اور با آسانی گھلنے ملنے والی شخصیت قرار دیا جس کی وجہ سے ان کی ملاقات بہت خوشگوار رہی۔

یہ وائرل ویڈیو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کرتی ہے جہاں سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سیلیبریٹیز کی مقبولیت کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا رہا ہے۔