
عدالت میں بیان حلفی جمع کرانے کے بعد ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حسن نے عدالت میں اپنی غلطی تسلیم کر لی تھی، حسن نے مجھے پر جو پیسے لینے کے الزامات لگائے تھے وہ بھی اس نے واپس لے لیے تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم حسن زاہد نے عدالت میں بیان دیا کہ اگر سامعہ مجھے معاف کردیتی ہے تو میں اس کو اور اس کی فیملی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا نہ ہی کوئی دھمکی دوں گا۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ حسن کی والدہ نے مجھے سے متعدد بار ٹیلیفونک رابطہ کر کے کیس واپس لینے کی درخواست کی تھی، حسن والد بھی ہمارے گھر آئے اور معافی مانگ کر گئے تھے، ہماری اخلاقیات کہتی ہیں کہ والدین سانجھے ہوتے ہیں اس لیے مجھے نہیں لگتا تھا کہ ایک بندے کی وجہ سے سارے گھر والوں کو سزا دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ملزم حسن کو معاف کردیا
سامعہ نے کہا کہ میں نے کیس اپنی مرضی سے واپس لیا ہے مجھے پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا، کیونکہ حسن زاہد عدالت میں اپنی غلطی تسلیم کر چکا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نے کوئی ڈیل نہیں کی، ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں حسن کو فی سبیل اللہ معاف کیا ہے، میں حسن کے والدین کی عزت رکھتے ہوئے اسے معاف کیا ہے، میرا خیال ہے اسے اس کے کیے کی سزا مل چکی ہے، اب شاید وہ پوری زندگی کسی عورت سے اونچی آواز میں بات بھی نہیں کر پائے گا۔
سامعہ کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد میرا مرد ذات سے اعتبار اٹھ چکا ہے، میں نے اب مرد دوستوں سے بھی دوری اختیار کرنا شروع کردی ہے، میں تین چار سال تک شادی کروں گی، کس سے کروں گی یہ وقت بتائے گا۔



