
تفصیلات کے مطابق گاؤں پیال کلاں کا رہائشی عمران اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے ستلج میں آئے سیلابی پانی کو دیکھنے گیا تھا۔ اس دوران وہ تتارا کامل گاؤں کے قریب ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے تیز بہاؤ میں جا گرا۔
واقعے کے بعد عمران کے دوستوں نے فوری طور پر ریسکیو حکام کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دو کشتیوں کے ذریعے نوجوان کی تلاش شروع کر دی، تاہم تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جب تک لاش مل نہیں جاتی، سرچ آپریشن جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف کھلاڑی ماکھا جٹ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے
دوسری جانب مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں حالیہ دنوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے، کناروں پر کھڑا ہونا بھی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسے میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے یا تصاویر لینے کی کوشش حادثات کو جنم دے سکتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جب سوشل میڈیا پر ویڈیو بنانے کی کوشش نے جان لی ہو، حالیہ سیلابی پانی میں اس سے قبل بھی ایسے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔