ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو دھمکیاں دینے والا اسکا سابقہ منگیترنکلا

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے والا نوجوان اس کا سابقہ منگیتر نکلا / فائل فوٹو
September, 4 2025
(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے والا نوجوان اس کا سابقہ منگیتر نکلا جس کی عدالت نے ایک مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ گرفتار شخص حسن زاہد اس کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون ٹک ٹاکر کو اغواکرنے کی کوشش، قتل کی دھمکیاں
دوسری طرف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ٹک ٹاکر سمیہ حجاب اغوا کیس میں ملزم حسن زاہد کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا، جس میں کہاگیا ہے کہ ملزم حسن زاہد کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے ، ملزم اس کیس میں شامل تفتیش ہو،ملزم تھانہ شالیمار کے دوسرا مقدمہ میں 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ہے۔
ادھر ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نے مقدمے کا چالان مکمل کرکے سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔ کیس کی ابتدائی سماعت آج سیشن جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔
ضرور پڑھیں

پنجاب حکومت نے آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کردیں، نوٹیفکیشن جاری
September, 4 2025

بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی 20 رینکنگ میں مزید تنزلی
September, 3 2025

سعودی اور عراقی کمپنیوں نے بھارت کو تیل کی سپلائی بند کردی
September, 2 2025

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
September, 1 2025