خاتون ٹک ٹاکر کو اغواکرنے کی کوشش، قتل کی دھمکیاں
ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں اور اغوا کرنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی/ فائل فوٹو
September, 2 2025
(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں اور اغوا کرنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تھانہ شالیمار پولیس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی درخواست پر ہراسانی اور اغوا کرنے کی کوشش کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا، ملزم حسن زاہد کئی روز سے تعاقب کرتا رہا اور بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالا جس کے بعد 31 اگست شام ساڑھے 6 بجے گھر کے باہر زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایل ڈی اے کا بائیکر لین منصوبے کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ
سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا کہ ملزم حسن زاہد نے کھلے عام بدلہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کر کے اپنی جان کو سنگین خطرات لاحق ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست ہے۔
ضرور پڑھیں
ایم جی کی مشہور گاڑی آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کرنے کا سنہری موقع
June, 4 2026
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا ہو گیا
June, 4 2026
چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
June, 3 2026
پنجاب: کاروبار کے اوقات دوبارہ تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
June, 3 2026