سٹیج اداکارہ پر فائرنگ کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا
 سٹیج اداکارہ اقراء پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ اقراء پر تشدد اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق فائرنگ اور تشدد کا واقعہ 29 اگست کو لاہور کے علاقے باغبانپورہ کے تھیٹر میں پیش آیا،باغبان پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 4076/25 فوری طور پر درج کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی کینٹ نے ملزم کی گرفتار کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او باغبانپورہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سٹیج اداکارہ پر تشدد اور فائرنگ کے واقعہ میں نامزد ملزم محسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش کا عمل جاری ہے، خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مایا علی کا باربار شادی کے مشورے دینے والوں کو دو ٹوک جواب

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، صنفی جرائم سمیت قانون ہاتھ میں لینے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ سٹیج اداکارہ پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ باغبانپورہ کے تھیٹر میں ڈرامے کے دوران پیش آیا تھا، اداکارہ نے ملزم محسن کے تھانہ باغبانپورہ میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران اداکارہ کے چہرے پر تھپڑ مارے، شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور ادا کارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔