دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا کی ریپر فرنچ سے منگنی
Sheikha Mahra
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا کی منگنی امریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے ہوگئی ہے۔

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرا کی مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی ہوئی ہے۔ یہ خبر 27 اگست 2025 کو فرنچ مونٹانا کے نمائندے نے میڈیا کو دی۔ نمائندے نے بتایا کہ دونوں کی منگنی جون میں پیرس فیشن ویک کے دوران ہوئی تھی۔

شیخہ مہرا اور فرنچ مونٹانا پہلی بار اکتوبر 2024 میں خبروں میں آئے تھے جب شہزادی نے انکی دبئی کی مختلف مقامات کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں ۔

پیرس فیشن ویک کے موقع پر جب دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ساتھ نظر آئے تو سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچ گئی ۔ شیخہ مہرا نے ایفل ٹاؤر کے قریب ایک تصویر بھی لگائی جس میں ایک تالا ہاتھوں میں تھاما ہوا تھا جو محبت کی علامت کے طور پر دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبرڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 6روز کی توسیع

فرنچ مونٹانا کا اصل نام کریم خربوش ہے دنیا میں اپنے گانے (Unforgettable) کی وجہ سے مشہور ہے۔ وہ پہلے افریقی نژاد فنکار ہے جنہیں ڈائمنڈ سرٹیفائیڈ سنگل ملا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دونوں خاندان اس رشتے پر خوش ہیں اور منگنی کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ تاہم شادی کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔