
سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں ہوئی جہاں این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) نے سعد الرحمان کو6روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے عدالت سے مزید 24 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگا گیا جس پر ڈکی بھائی کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سعد الرحمان کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ پہلے ہی این سی سی آئی اے کے پاس موجود ہیں، ادارہ چاہے تو ان کی فرانزک کروائے مگر بغیر کسی جواز کے مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔
عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی کامیڈین جسویندر بھلا 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
واضح رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک جوئے کی ایپ کی تشہیر کی جس کے بعد این سی سی آئی اے نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا تھا۔