روبی انعم نے بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا
Bushra Ansari controversy
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک) : معروف اداکارہ بشریٰ انصاری پر روبی انعم کی جانب سے ان کے وی لاگز اور ظاہری انداز پر کی گئی تنقید نے شوبز انڈسٹری میں شدید ردِعمل کو جنم دیا ہے۔

لیکن حال ہی میں اسٹیج اداکارہ روبی انعم نے  ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے  دوران بشریٰ انصاری پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ انصاری کو بار بار سفر کرنے اور ویڈیوز بنانے کی کیا ضرورت ہے اور یہ کہ وہ "سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کے لیے بہت بوڑھی" ہو چکی ہیں۔

روبی انعم نے بشریٰ انصاری اور ان کی بہن اسماء عباس کی ظاہری شکل و صورت پر بھی تنقیدی اور توہین آمیز تبصرے کیے۔

ان تبصروں پر شوبز کی کئی شخصیات نے ردعمل دیا اور کھل کر بشریٰ انصاری کی حمایت کی۔

ژالے سرحدی نے لکھا:
"
یہ انتہائی غیرمہذب اور غیر ضروری ہے۔ لوگ صرف وائرل ہونے کے لیے ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں؟"

یہ بھی پڑھیں: مصرمیں مشہر لڑکی ٹک ٹاکر حقیقت میں لڑکا نکلا

مامیا شاہ جعفر نے کہا:
"
دل دکھتا ہے کہ خواتین ہی خواتین کو نیچا دکھاتی ہیں۔"

گھنا علی نے تبصرہ کیا:
"
روبی انعم کا انداز انتہائی بدتمیزانہ تھا۔ بس!"

مشی خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور کہا:
"
میں نے روبی انعم کی ویڈیو دیکھی، ان کے تبصرے شرمناک تھے۔ بشریٰ کو ہر عمر میں سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کا پورا حق ہے۔ وہ باوقار خاتون ہیں۔ کسی کو بڑھاپے پر تنقید کا نشانہ بنانا غلط ہے۔"

سوشل میڈیا پر بھی بشریٰ انصاری کے حق میں آوازیں بلند ہوئیں۔ کچھ صارفین نے روبی انعم کو "جیلس" یا "ذہنی طور پر پریشان" قرار دیا۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ آن لائن دنیا میں بڑھتی ہوئے عمر کی بنیاد پر امتیاز (ageism) اور عوامی شخصیات، خصوصاً خواتین پر ذاتی حملے جیسے سنجیدہ مسئلے کی عکاسی کرتا ہے۔