
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی مشہور ٹک ٹاکر یاسمین لڑکی نہیں بلکہ ایک اٹھارہ سالہ طالب علم ہے۔ اس بات کا انکشاف تب ہوا جب مقامی پولیس کو یاسمین کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے کی شکایت موصول ہوئی اور انہیں شکایتوں کی وجہ سے پولیس نے یاسمین کو گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش ہی پولیس کے سامنے اس راز سے پردہ اٹھا کہ وہ ایک لڑکا ہے۔ جس کی اصل شناخت عبدالرحمن کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار حسن رحیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے
ٹک ٹاکر نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کیا کہ اس نے پیسے کمانے، اشتہارات کو حاصل کرنے کے لیے لڑکی کے بھیس میں ویڈیوزاپ لوڈ کرنا شروع کی تھیں۔
پولیس نے عبد الرحمن کے خلاف ظاہری شخصیت کی تبدیلی اور غیر اخلاقی مواد شائع کرنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کا فون اور اس کے آن لائن اکاؤنٹس اپنے قبضے میں لے لیے۔ تاہم عبد الرحمان کو چار دن کی جیل کے بعد 5 ہزار مصری پاؤنڈ کی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔