
مشہورپاکستانی گلوکار حسن رحیم نے باقاعدہ طور پر اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں اتوارکے روز انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ روایتی گلگت کے لباس اور ٹوپی پہنے نظرآرہے ہیں۔ دلہن نے پیسٹل نیلے رنگ کی خوبصورت و بھاری نفیس میکسی زیب تن کی ہوئی تھی ۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل حسن رحیم نےانسٹاگرام پر شادی کے انداز کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جس پر مداحوں نے انکے شادی کے حوالے سے بات کرنا شروع کردی تھی۔ بعد ازاں گلوکار نے وضاحت دی تھی کہ یہ انکی اپنی شادی کی تصاویر نہیں ہیں بلکہ یہ صرف ایک گانے کی تشہیری مہم کا حصہ تھی نیز انہوں نے لکھا کہ " ابھی میں کنوارا ہوں ۔"
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی گرفتار
تاہم اس بار انہوں نے واضح الفاظ میں اپنی شادی کی خوشی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی نیز انکی شادی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ شوبزشخصیات نے بھی حسن رحیم کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر مبارکباد دی ہیں جن کنزہ ہاشمی اور مریم نفیس نے کمنٹس میں مبارکباد دی۔